لاہور (لیڈی رپورٹر) بینائی سے محروم افراد کا دھرنا جاری رہا۔ پانچویں روز بھی مظاہرین کے حکومتی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات ناکام رہے۔ مظاہرین نے گزشتہ روز اسمبلی ہال کے سامنے شاہراہ قائد اعظم پر واقع فیصل چوک بلاک کر دیا اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے بھوک سے مر رہے ہیں، روزگار فراہم کیا جائے، روز مرنے سے بہتر ہے کہ احتجاج کرتے ہوئے ہی مر جائیں گے، پنجاب میں سندھ اور بلوچستان کی طرح کوٹہ بھی 5 فیصد کیا جائے، اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں۔ دھرنے میں شریک مظاہرین بیمار ہونا شروع ہوگئے ہیں جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر نے بھی نابینا افراد کے مطالبات پر کام شروع کر دیا ہے۔
مذاکرات ناکام، نابینا افراد کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری
Sep 28, 2024