سیاسی، جمہوری نظام چلانا سیاسی قوتوں کا حق ہے:لیاقت بلوچ  

Sep 28, 2024

لاہو ر(خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا سیاسی جمہوری نظام چلانا سیاسی قوتوں کا حق ہے۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے نظریاتی،منظم،تعصبات  و فرقہ پرستی سے پاک جمہوری،دینی جماعت کی ضرورت ہے۔ پنجاب، اسلام آباد، کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ بااختیار بلدیاتی نظام اور بروقت صاف شفاف بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جمہوریت کیلئے مفید ہوگا۔ آئی پی پیز اور حکومت کا گٹھ جوڑ اب نہیں چل سکتا۔ 29 ستمبر کو ملک گیر احتجاجی دھرنوں سے نئی جدوجہد کا آغاز ہو جائے گا۔حکومت نان ایشوز کی بجائے عوام کیلئے جان لیوا ایشوز کو حل کرے۔

مزیدخبریں