لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہاکہ نبی کریمؐ کا اخلاق کریمانہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے۔ آپ سرور کائنات کی آمد سے مجبور لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق ملے، زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ قرآن کریم اور اسوہ حسنہ کی صورت میں ہے۔ حضور نبی کریم ؐ سے سیرت وکردار سے بے سہاروں کو سہارا ملا، مظلوموں کو عدل و انصاف نصیب ہوا، جھوٹ کی جگہ سچ، نفرت کی جگہ محبت، باطل کے مقابلے میں حق بلند ہوا، امن وسلامتی، مساوات، بقائے باہمی اور رواداری، صبر وتحمل اور برداشت کو فروغ ملا۔امہ کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھر اور معاشرے کو سدھارنے کیلئے زندگیوں میں سیرت رسول کو شامل کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نبی کریمؐ کا ا خلاق کریمانہ انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے: راغب نعیمی
Sep 28, 2024