لیسکوپرموشن بورڈ : 8ایکسئینز کو ایس ایز ، 12ایس ڈی اوز کو ایکسینئز کے عہدے پر ترقی 

لاہور(نیوز رپورٹر)ترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق لیسکو پرموشن بورڈ نے 8ایکسئینز کو ایس ایز جبکہ 12ایس ڈی اوز کو ایکسینئز کے عہدے پر ترقی دی۔ ایس ای کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں عمر بلال (ایڈیشنل منیجرآپریشنز شیخوپورہ)، عقیل ظفر سلہری، احمد شہزاد(ایڈیشنل منیجر آپریشنز قصور)، ریحان فضل (ایڈیشنل منیجر ایم آئی)، محمد انور وٹو(ایڈیشنل منیجر آپریشنز ایسٹ سرکل)، محمد حسین (ایڈیشنل منیجر آپریشنز ساؤتھ سرکل)،محمد اصغر سکھیرا(ڈپٹی منیجر آپریشنز فاروق آباد)، سید قربان علی شاہ (ڈپٹی منیجر ایم اینڈ ٹی پھولنگر) شامل ہیں۔ایس ڈی اوز سے ایکسین کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں اظہر علی پیر زادہ، فیض محمد میمن، شاہد حسین، ثوبان صدیق، سمیع اللہ نوید، احمد مجتبیٰ، قربان علی، کاشف شیخ، طارق بشیر، دستر علی، نعیم احسن اور اشفاق علی شاہ شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن