لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ماضی سے باہر نہیں نکل سکے۔ یہ طے کر چکے تھے کہ ہم نورا کشتی لڑتے رہیں گے اور اقتدار کی باریاں لیتے رہیں گے۔ قوم کا سوال ہے کہ دونوں جماعتوں نے عوام کیلئے تو کبھی اتنی عجلت میں پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں کی جتنی اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔پی ٹی آئی آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور حقیقی آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں ہے ۔