لاہور ( لیڈی رپورٹر) وائس چانسلر یوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر نے فیصل آباد کیمپس کا دورہ کیا کیمپس کوارڈینیٹر ڈاکٹر محسن اور فیکلٹی ممبران نے وائس چانسلر کا استقبا ل کیا۔ انکا کہنا تھا کہ مقامی صنعتی اور کاروباری ضرورتوں کے مطابق انجینئرنگ کے نئے پروگرام شروع کریں گے۔ فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ اساتذہ تدریس کیساتھ تحقیق اور ایجادات پر خصوصی توجہ دیں۔ فیصل آباد کیمپس میں واٹر فلٹر پلانٹ کا افتتاح بھی کیا۔