لاہور(نیوز رپورٹر) اقوام متحدہ میں شہباز شریف کے خطاب کا مرکزی مسلم لیگ کا خیر مقدم کیا۔ترجمان پی ایم ایم ایل تابش قیوم نے کہااقوام متحدہ سے شہباز شریف کا خطاب پاکستانی امنگوں کے مطابق ہے۔کشمیر اور غزہ کا مسئلہ محض تقریر کی بجائے عملی تدبیر سے حل کیا جائے۔اقوام متحدہ میں غزہ کی حالت زار پر پاکستان کے عوام کے درد اور تکلیف کو بیان کرنا قابل ستائش ہے۔