خواجہ سلمان رفیق کا دورہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن ،ورکنگ کا جائزہ لیا 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی کارکردگی بارے ایم ڈی سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے ورکنگ کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے ذریعے حکومت پنجاب ہر سال ڈاکٹرز کو کروڑوں روپوں کے بلا سود قرضے فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے امور میں مزید بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ اجلاس میں ادارہ کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ایک سود مند ادارہ بنائیں گے۔ حکومت پنجاب ڈاکٹرز کو کاروبار کیلئے بلا سود قرضے فراہم کرکے سہولت دینا چاہتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن