این ٹی ڈی سی:جینڈر مین سٹریمنگ ، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم  

لاہور(نیوز رپورٹر)نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ادارے میں جینڈر مین سٹریمنگ اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ اسی عزم کے تحت، این ٹی ڈی سی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں جینڈر مین سٹریمنگ سے متعلق 2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 40 کے قریب افسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ جنرل منیجر (ایچ آر) انجینئر سہیل ممتاز باجوہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ٹرینرز اور شرکاء میں شیلڈ اور اسناد تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا ورکشاپ کا بنیادی مقصد خواتین افسران اور ملازمین کی عزت نفس اور ان کے حقوق کا احاطہ کرنا ہے تاکہ ادارے میں کام کیلئے سازگار ماحول کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔ 2 روزہ ورکشاپ فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) اور اسکی مشاورتی فرم نیراس کے تعاون سے منعقد کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن