چیف منسٹر انیشیٹیوز برائے ہیلتھ ریفارمز کا اجلاس ،ہیلتھ سروے جلد شروع کرنے کا فیصلہ 

Sep 28, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت چیف منسٹر انیشیٹیوز برائے ہیلتھ ریفارمز کا اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اجلاس میں مریضوں کے گھروں تک ادویات کی فراہمی سمیت ہیلتھ ریفارمز کا بھی جائزہ لیا گیا۔خواجہ عمران نذیر نے کہا صوبہ بھر میں بیماریوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے ہیلتھ سروے جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ورٹیکل پروگرامز کے 5 سالہ روڈ میپ کیلئے ٹیکنیکل ماہرین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جارہی ہے۔ ورٹیکل پروگرامز کو خود کفیل بنایا جائے گا۔ بیماریوں سے پاک پنجاب وزیر اعلی کا ویژن ہے جس کی تکمیل کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔مریضوں کے گھروں تک ادویات کی فراہمی کا مکمل ریکارڈ ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے۔فری ہوم ڈیلیوری میڈیسن کو ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔مئی سے اب تک 85,000 سے زائد مریضوں کے گھروں تک مفت ادویات پہنچائی جا چکی ہیں۔کینسر، دل، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کے رجسٹرڈ مریض اس پروگرام سے استفادہ کررہے ہیں۔ اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ کی ٹیم اور محکمہ صحت کے سنیئر افسران نے شرکت کی۔ 

مزیدخبریں