لاہور (نیوز رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے جمعہ کے روز ایم ڈی کیٹ امتحان2024ء کے نتائج جاری کر دیئے۔ پنجاب کیلئے ایم ڈی کیٹ میں مجموعی طور پر 56,519 امیدواران نے شرکت کی۔ پہلی پوزیشن لاہور کی دو طالبات نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔ زینب منیر ولد منیر احمد قادر اور اقراء ولد محمد اعظم، دونوں نے 200 میں سے 199 نمبر حاصل کئے۔ نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ www.uhs.edu.pk پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری‘ لاہور کی 2 طالبات کی مشترکہ پہلی پوزیشن
Sep 28, 2024