لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کی چیف جسٹس کی منظوری کے بعد 39سینئر سول ججوں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل احمد کو راولپنڈی سے لاہور ، ملک عظمت اللہ کو چنیوٹ سے میانوالی ، سعید احمد اعوان کو حافظ آباد سے وہاڑی ، محمد جاوید اسلم کو اٹک سے چکوال ، محمد امین شہزاد کو لیہ سے سرگودھا ، شاہد نواز کچھی کو جھنگ سے بھکر ، محمد مظہر کو بہاولپور سے چنیوٹ ، نذر عباس کو خوشاب سے قصور، فیض احمد رانجھا کو سرگودھا سے راجن پور ، شہزاد احسن بٹ کو خانیوال سے خوشاب ، محمد نوازش خان چودھری کو سیالکوٹ سے ڈی جی خان ، محمد سلیم شیخ کو منڈی بہاؤالدین سے لودھراں ، عبدالکریم کو راجن پور سے خانیوال ، برکت علی کو لودھراں سے منڈی بہاؤالدین، محمد الیاس بشیر کو جہلم سے جھنگ ، جاوید اقبال کو لاہور سے راولپنڈی ، محمد شہباز کو ساہیوال سے حافظ آباد ، حسنین عباس کاظمی کو گوجرانوالہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ ، احسن یعقوب ثاقب کو اوکاڑہ سے سیالکوٹ ، انیس احمد کو ملتان سے مظفر گڑھ ، جاوید اقبال کو بھکر سے اٹک ، شبانہ حمید مغل کو شیخوپورہ سے ساہیوال ، محمد سعید کو میانوالی سے ننکانہ ، محمد نوید اختر کو وہاڑی سے اوکاڑہ ، محمد اکرام رانجھا کو مظفر گڑھ سے بہاولپور ، ملک محمد عاطف بن سعید کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گوجرانوالہ ، منزہ عاصم کو نارووال سے ملتان ، محمد علی قذافی کو فیصل آباد سے جہلم ، خالد یعقوب وڑائچ کو گجرات سے لاہور ، مکرم حسین کو ڈی جی خان سے لیہ ، محمد علی جوئیہ کو رحیم یار خان سے فیصل آباد ، محمد اسد اللہ صدیقی کو چکوال سے رحیم یار خان ، منظر حیات کو بہاولنگر سے شیخوپورہ ، غلام اکبر کو ننکانہ سے پاکپتن ، صابر حسین کو نارووال سے گجرات اور ظفر اقبال کو راولپنڈی سے سیالکوٹ تعینات کردیا گیا۔
پنجاب بھر میں 39 سینئر سول ججوں کے تقرر وتبادلے
Sep 28, 2024