اسلام آباد(خبرنگار)پیپلز پارٹی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی وفد میں نئیر حسین بخاری،شیری رحمان نوید قمر مرتضی وہاب شامل تھے پی پی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میں ملکی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا آئینی ترامیم پر بات چیت ہوئی آئینی عدالت کے قیام پر تبادلہ خیال اور پی پی پی نے جے یو آئی کو اس بارے اپنی ترامیم لانے کے حوالے سے بتایاجے یو آئی قانونی ٹیم کے سربراہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بھی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے کامران مرتضیٰ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ملاقات میں شریک ہوئے ملاقات میں آئینی ترمیم سمیت ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
پیپلز پارٹی کے وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات‘ آئینی ترمیم پر گفتگو
Sep 28, 2024