ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی آئی ایم ایف قسط موصول: سٹیٹ بنک 

کراچی +اسلام آباد (کامرس رپورٹر+نمائندہ خصوصی) پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہوگئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے7 ارب ڈالر پر مشتمل 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کی منظوری کے بعد گزشتہ روز آئی ایم ایف سے 1 ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالرکی پہلی قسط سٹیٹ بنک کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو گئی ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم سٹیٹ بینک کے ذخائر کے ڈیٹا میں شامل کی جائے گی جو جمعرات 03 اکتوبر 2024ء کو جاری کی جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن