لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع تعینات

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے  لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے۔ ان کی تقرری کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹنٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026ء تک بطور سیکرٹری دفاع تعینات رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن