سری نگر+جموں(کے پی آئی ) مقبوضہ کشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے راجوری اور ریاسی اضلاع میں جمعہ کو صبح سویرے چھاپوں اور تلاشی کی کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا۔تحقیقاتی ادارے کی ٹیمیں دونوں اضلاع میں گھروں کی تلاشی لے رہی ہیں۔ ادھر ریاستی ایک اور بھارتی تحقیقاتی ادارے سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی(ایس آئی اے) نے پونچھ ضلع کے علاقے درہ بگیال میں ایک نوجوان محمد ارشد کی 10 مرلے سے زائد اراضی ضبط کر لی ہے۔ بھارت کے قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف واقعات میں ایک بھارتی پیرا ملٹری اہلکار سمیت چار افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک اہلکار پروین کمار لفٹ سے گرنے کے سبب ہلاک ہو گیا۔ضلع سانبہ میں تعمیراتی مزدوروں کا ایک گروپ مٹی کے ایک تودے کی زد میں آنے کے سبب دو مزدور ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ ایک اور واقعے میں مقبوضہ وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایک سیاح 56 سالہ دیوبروتا گھوش دریائے لدر میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر کے اٹوٹ انگ ہونے اورمقبوضہ علاقے کی صورتحال میں بہتری سے متعلق بھارت کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت بین الاقوامی طورپرتسلیم شدہ ہے ۔ حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں جموںو کشمیر کی متنازعہ بین الاقوامی حیثیت کاواضح ثبوت ہیں۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے وعدے پورے نہ کرنے اور علاقے کے الات میں بہتری لانے میں ناکامی پر حکمران بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگرس مقبوضہ جموں و کشمیر شاخ کے قائم م قام صدر من بھلانے جموں میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ مقبوضہ میں سیاحت اور صنعتی شعبے مشکلات کا شکار ہیں مقامی لوگوں کو ملازمتوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔
مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، ایک اور کشمیری کی جائیداد ضبط
Sep 28, 2024