صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کیخلاف درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور

Sep 28, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے صدارتی آرڈیننس کے تحت نیب ترامیم کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے وفاقی حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو معاونت کے لیے طلب کر لیا، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آرڈیننس کے اجراء کے لیے کوئی ہنگامی صورتحال نہ تھی ، ترمیم تحریک انصاف کے بانی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کی گئی، قائم مقام صدر کی طرف سے آرڈیننس کا اجراء سیاسی مقاصد کے لیے ہے۔ کسی بھی فیصلے کا براہ راست اثر ترمیمی ایکٹ 2022 کے سیکشن 24 میں ترمیم پر پڑے گا، عدالت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیب ترامیم کالعدم قرار دے۔

مزیدخبریں