لاہور ( نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات حکومت پنجاب کا چہرہ ہے اس کو جدید تقاضوں و ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا۔ ڈی جی پی آر کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو جلد مکمل اور خالی آسامیوں کو پر کیا جائے گا،اس حوالے سے سمری کابینہ کو بھیجی جائے گی۔حکومتی منصوبوں کی تفصیلات بروقت عوام تک پہنچانے کے لیے ڈی جی پی آر کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا۔ محکمہ اطلاعات پنجاب کے تمام افسر و ملازمین میری ٹیم ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد سے ملاقات کے دوران کیا۔ تمام ادائیگیاں اگلے ہفتے تک کلیئر کی جائیں اور محکمہ اطلاعات اور ڈی جی پی آر کے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں۔ جو افسران اور ملازمین بروقت آفس نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں۔ محکمے میں سست اور کام چور لوگوں کی بالکل گنجائش نہیں ہے۔
ڈی جی پی آر ڈیجیٹل میڈیا ونگ کو جلد مکمل ‘ خالی اسامیوں کو پر کیا جائے: عظمٰی بخاری
Sep 28, 2024