قصور‘فیصل آباد‘سیالکوٹ‘پیر محل (نمائندہ نوائے وقت‘نمائندہ خصوصی‘نامہ نگار) اوباشوں نے ایک خاتون ‘ تین لڑکیوں اور ایک بچے کوہوس کانشانہ بناڈالا۔پولیس تھانہ صدر چونیاں میں تین اوباشوں نے خاتون(پ) کو راستے میں موٹر سائیکل سے اتار کر اغوا کر کے لے گئے۔رات بھر رات اجتماعی زیادتی کرتے رہیں۔اگلے دن نیم بہوشی کی حالت میں گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ۔قصور ‘ٹھینگ پنڈ جٹان میں اوباش کی کمسن بچے( ن ) سے زیادتی۔فیصل آباد‘سمندری کی رہائشی لڑکی (ب) کواوباش وقاص مسیح نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔سیالکوٹ ‘تھانہ اگوکی کے علاقہ بھگووال اعوان میں عامر نامی ملزم نے جواں سالہ لڑکی ( الف) سے زیادتی کر ڈالی۔ پیر محل‘16 سالہ ذہنی معذور لڑکی (س) کواوباشوں نے ہوس کانشانہ بناڈالا۔