سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا: ذرائع ایف بی آر 

کراچی(این این آئی)سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کاروبار کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق رجسٹریشن سے انکار کی صورت میں کاروبار سربمہر کیا جائے گا اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ایف بی آر ذرائع نے بتایاکہ 25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینو فیکچرز اور ہول سیلرز زد میں آئیں گے، سالانہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں۔بینک اکائونٹ منجمد، پراپرٹی ضبط، بجلی اور گیس کنکشن منقطع کیا جائے گا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹیگری میں آئیں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کا دستاویزی ریکارڈ ہوگا، تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور سیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن