بھارتی سٹیڈیم میں میچ کے دوران بنگلہ دیشی مداح پر تشدد

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارتی شہر کانپور میں ہونے والے انڈیا اور بنگلہ دیش کے دوسرے ٹیسٹ کے موقع پر  ایک بنگلہ دیشی سپورٹر پر تشدد کیا گیا۔ کانپور کے گرین پارک سٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ٹائیگر روبی نامی بنگلہ دیشی فین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ زخمی نوجوان کو پولیس اور ریسکیو حکام نے قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمی بنگادیشی فین کا کہنا ہے کہ انہوں نے میری قمر اور پیٹ کے نچلے حصے میں مارا جس کی وجہ سے میں کچھ دیر سانس نہیں لے سکا۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کان پور میں جاری سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے لنگوروں کو سکیورٹی کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔ اتر پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن نے کان پور میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بندروں کو سٹیڈیم میں گھسنے سے روکنے کیلئے لنگوروں کی خدمات حاصل کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بندر کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں پہنچنے والے شائقین سے کھانے پینے اور موبائل فون جیسی دیگر اشیاء چھین لیتے ہیں جس کی وجہ سے شائقین کو پریشانی ہوتی ہے۔ بندر براڈکاسٹر ٹیم میں شامل کیمرہ مین سے بھی کھانے پینے کی اشیاء چھین جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بندر لنگوروں سے ڈرتے ہیں اس لیے حکام نے تربیت یافتہ لنگوروں کو سٹیڈیم کے باہر سکیورٹی کیلئے تعینات کیا ہے تاکہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کیلئے آئے شائقین کو بندروں کی جانب سے کوئی پریشانی نہ ہو۔سٹیڈیم میں سکیورٹی اہلکار بھی موجود ہوں گے، صرف بندروں کو سٹیڈیم میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے لنگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن