تعلیمی بائیکاٹ شروع کر دیا، 5 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں گے: گرینڈ ٹیچرز الائنس

لاہور (لیڈی رپورٹر)گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں گزشتہ روز تعلیمی اداروں میں تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کردیا گیا۔ مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 5 اکتوبر کو تمام پریس کلبوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ اساتذہ رہنماؤں رانا لیاقت اور کاشف شہزاد چوہدری کا کہنا ہے کہ مختلف اضلاع میں تعلیمی بائیکاٹ کا کیا جارہا ہے جبکہ ابھی لاہور میں جزوی طور پر تعلیمی بائیکاٹ کا آغاز کیا گیا ہے ۔ پانچ اکتوبر کو اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تمام اضلاع میں احتجاجی جلسے ہوں گے اور اساتذہ کے عالمی دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن