پاکستان کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا گیا: اختر اقبال ڈار 

Sep 28, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے پاکستان میں سیاسی معاشی بحران مزید سنگین تر ہوتا جا رہا ہے۔  آئی ایم ایف سے 7ارب ڈالر کا قرضہ منظور ہونے پر  خوشی کے شادیانے بجائے  جا رہے ہیں۔ حکمرانوں نے پاکستان کو عملاً آئی ایم ایف کی کالونی بنادیا ہے۔ قرضے حکمران طبقہ ہڑپ کرتا ہے جبکہ اس کا بوجھ غریب پر لاد دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا  انتہائی خطرناک بات یہ ہے کہ اب آئی ایم ایف  نے اندرونی معاملات پر بھی مداخلت شروع کر دی ہے۔ آئی ایم ایف اب این ایف سی ایوارڈ اور صوبوں کے اخراجات کی مانیٹرنگ بھی خود کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اختر اقبال ڈار نے کہا کہ ادھار  پر اسمبلیاں چلانے والے حکمران مراعات اور پروٹوکول لینے سے باز آرہے نہ ہی اپنی عیاشیاں بند کررہے ہیں جس وجہ سے عوام کا حکمرانوں پر اعتماد اٹھ چکا ہے۔

مزیدخبریں