اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت 30 واں بین الصوبائی رابطہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ بلوچستان کے درمیان خانکی انڈر پاس کھولنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔ رانا ثناء اللہ نے سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کو مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو، سیکرٹری آب پاشی سندھ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔
بین الصوبائی رابطہ اجلاس، سندھ، بلوچستان کے درمیان خانکی انڈر پاس کھولنے پر تبادلہ خیال
Sep 28, 2024