درگاہ حضرت محبوب الٰہی، خواجہ نظام الدین اولیاء کے سجادہ نشین سید انفعال نظامی نے نوائے وقت کو فون پر بتایا کہ درگاہ حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی پر وقف بورڈ انتظامات کرتا ہے جبکہ سجادگان بھی اپنی رسومات ادا کرتے ہیں، دہلی کے عوام عرس مبارک میں بڑی تعداد میں شامل ہوتے ہیں۔ سید انفعال نظامی نے بتایا کہ درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء میں 11-12 ربیع الاول کو پیارے نبیؐ کے پانچ موئے مبارک، کربلا کی خاک شفا(جہاں حضرت امام حسینؓ شہید ہوئے) حضرت علی مرتضیٰؓ کا پنج سورۃ مبارک اور دیگر تبرکات کی زیارت کرائی جاتی ہے یہ تمام تبرکات آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر قلعہ معلیٰ دہلی سے رخصت ہو کر درگاہ شریف اپنے ہمراہ لائے تھے اور سجادگان کے حوالے کیے تھے جنہیں بعدازاں انگریزوں نے گرفتار کرکے رنگون بھیج دیا تھا اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔
11-12 ربیع الاول کو درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء پر موئے مبارک کی زیارت ہوتی ہے: سید انفعال نظامی
Sep 28, 2024