سلطان المشائخ، سلطان جی، محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی کے سجادہ نشین برادر محترم دیوان سید طاہر نظامی نے نوائے وقت کو فون پر بتایا کہ امسال بھی حضرت خواجہ قطب صاحب کے عرس پر دہلی میں بارش کے باوجود بہت رش رہا۔ ختم شریف اور قوالی کا پروگرام دو دن جاری رہا۔ درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سے بھی چادر پیش کی گئی، حضرت خواجہ نظامالدین اولیاء کی حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی سے عقیدت کا احوال تو سب کو معلوم ہے کہ وہ آپ کے احترام میں ہمیشہ روضہ مبارک کے باہر کھڑے ہو کر فاتحہ پڑھا کرتے، درگاہ حضرت محبوب الٰہی سے سجادگان و صاحبزادگان آپ کے در پر حاضری کو اعزاز سمجھتے ہیں کہ آپ حضرت خواجہ غریب نواز کے جانشین اور ہمارے جدامجد حضرت بابافرید الدین گنج شکر کے دلبر و خلیفہ ہیں۔