اسلام آباد (خبر نگار )یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔پنجاب کالج کی ہونہار طالبہ زینب منیرنے 200میں سے 199نمبر لے کر صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ پنجاب کالج کے ہی رضوان شبیر،ماہم لئیق اوراسراء سلیم نے 200میں سے 198نمبر لے کر صوبے بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔200میں سے197نمبر ز کے ساتھ STEP Prep کے متعدد طلباء تیسری پوزیشن کے حقدار ٹھہرے جن میں حمنہ شہزاد، آمنہ ظفر، زہرہ امین، معارج ناز اور محمد عبداللہ خان شامل ہیں۔ ان تمام طلباء وطالبات نے انٹرمیڈیٹ پنجاب کالج سے کیا اور MDCATکی تیاری STEP PREPکے پلیٹ فارم سے کی جو کہ پنجاب کالج کا انٹری ٹیسٹ کا مستند ادارہ ہے۔طلباء وطالبات نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاؤں ، اساتذہ اکرام کی بہترین راہنمائی اور اپنی محنت کا صلہ قرار دیا ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکا ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان
Sep 28, 2024