راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے. سی بی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ 33 روز کے دوران771 ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں6090 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گئے قانون کی خلاف ورزی پر 66 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے سی پی او نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 526 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی سی پی او نے کہا کہ غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیے گئے ہیں پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں، مالکان کے خلاف 43 مقدمات بھی درج کیے گئے سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ منیجرز کے خلاف بھی کاروائی ہو گی
پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ جاری
Sep 28, 2024