پاکستان سعودی دوستی لازوال ہے اور رہے گی : سمیع اللہ حسینی  

Sep 28, 2024

اسلام آباد( وقائع نگار ) ممتاز عالم دین پیر سید صاحب زادہ سمیع اللہ حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کی پوری قوم سعودی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے متولی ہونے کے بھرپور حقدار ہیں، پاکستان سعودی دوستی لازوال ہے اور رہے گی۔ سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پوری دنیا کے مسلمانوں کا محسن ہے۔ سعودی حکومت نے اپنے ہر عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے مثالی خادمین ہیں۔پاکستان کی پوری قوم علماء و مشایخ سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ انشاء  اللہ پاکستان اور سعودی تعلقات کی مزید بہتری کے لیے عوامی سفارت کاری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے مثبت بیانیے کو فروغ دیا جائے گا۔ پیر سید صاحب زادہ سمیع اللہ حسینی نے کہا کہپاکستان اور سعودی عرب یک جان اور دو قالب ہیں۔پاکستان کے علمائے کرام نے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق کے لیے لازوال کردار ادا کیا ہے۔دینی رہنماء￿  نے کہا کہ جو عناصر شرپسندی پھیلانا چاہتے ہیں ان کو قلع قمع کیا جانا ریاست کے استحکام کے لیے ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاکستان اور سعودی تعلقات کی مضبوطی کی ترجمان ہے۔

مزیدخبریں