قتل کے مقدمے میں  ملزم کی ضمانت منظور

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی فرحت جبین رانا نے قتل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی، تھانہ صادق آباد پولیس نے رواں سال 6 مئی کو مقتول مقبول مسیح کے بیٹے ابراش مقبول کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ سبزی منڈی اسلام آباد میں آڑھت کا کاروبار کرنے والے مقبول مسیح حسب معمول صبح سویرے اپنے گھر واقع رسول نگر سے منڈی جانے کے لئے نکلے کہ گلی میں ہی نامعلوم ملزمان نے قتل کردیا ملزم وقاص ریاض نے وکیل سید تقی کاظمی کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی،عدالت نے کونسل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ضمانت منظور کرلی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...