اسلام آباد(خبرنگار)اوورسیزپاکستانیز فاؤنڈ یشن کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا پاکستان اوورسیز ٹیچرز نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ملازمین کے برابر ہمیں تنخواہیں اور مراعات دی جائیں۔ اووسیز پاکستانی فانڈیشن کو حکومت پاکستان ریگولرائز کرے۔ ہماری پروموشن اور سکیل دیگر لوگوں کے برابر کیے جائیںاساتذہ اکرام نے کہا کہ احتجاج او پی ایف انتظامیہ کی جانب سے اپنے ساتھ ہونے والی معاشی ناانصافی کے خلاف کیا انہوں نے کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی کے دور میں انکی تنخواہ میں حکومت کا منظور شدہ اضافہ نہ کرنا اور دیگر الانسز روکنا انکے معاشی قتل کے مترادف ہے اساتذہ بارہا او پی ایف انتظامیہ سے اس سلسلے میں درخواست کر چکے ہیں لیکن انتظامیہ انکے مسائل حل کرنا تو کجا ان درخواستوں کا جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھتی اساتذہ نے مطالبہ کیاہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کی بہتر پڑھائی کے لئے اساتذہ کو معاشی اطمینان دیں تاکہ وہ دلجمعی سے پڑھانے پر اپنی توجہ مرکوز کریں