راولپنڈی (جنرل رپورٹر) محکمہ اوقاف پنجاب نے ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی ایاز محمود لاشاری کو لاہور صدر دفتر ٹرانسفر کر دیا ہے ان کی جگہ مینجر اوقاف اٹک جواد عزیز جلالی کو عارضی طو پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ مفتی صدیق الحسنین سیالوی خطیب امام جامع مسجد داؤد شاہ حقانی راولپنڈی کو عارضی طور پر ضلع اٹک اور راولپنڈی کے لیئے ڈسٹرکٹ خطیب محکمہ اوقاف مقرر کر دیا ہے۔