راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ممبر صوبائی اسمبلی و چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے سی پی او آفس راولپنڈی کا دورہ کیا سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن ، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویڑنل ایس پیز نے استقبال کیا چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی حالیہ دنوں میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں اور خواتین اور انکی فیملیز سے ملاقات کی چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ خوشی ہے کہ تمام کیسز میں ایف آئی آر فوری درج ہوئیں اور ملزمان گرفتار ہیں واقعات کو رپورٹ کرنا اہم ہے، وکٹم رپورٹ کرے تو ہی ملزمان کیفر کردار تک پہنچ سکتے ہیں یہ سب بہادر بچے اور خواتین لائق تحسین ہیں، چئیر پرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ مقدمات کا بروقت اندراج اور ملزمان کی گرفتاری پولیس کلچر میں تبدیلی کا منہ بولتا ثبوت ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور چیف ٹریفک آفیسر نے مختلف پراجیکٹس پر چیئرپرسن کو بریفنگ دی چیئرپرسن ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پڑھے لکھے افسران کے آنے سے پولیس بہتر ہوئی، خواتین پولیس افسران کو بہترین کام کرتا دیکھ کر اچھا لگا.