راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک مری روڈ پر کل دھرنا دیا جائے گا ،عارف شیرازی

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر 29 ستمبر کو ملک بھرکی طرح راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی دفتر سید مودودی بلڈنگ میں زونل امراء￿  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سید عارف شیرازی نے کہا کہ دھرنے کے موقع پر حکومتی وفد نے جماعت اسلامی سے جو معاہدہ کیا تھا, 45 دن ہو گئے ہیں مگر حکومت کی طرف سے معاہدے پر عملدآمد کے حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر جماعت اسلامی کے اعلی سطعی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو حق دو تحریک کو دوبارہ بھرپور انداز میں پورے ملک میں شروع کیا جائے،سید عارف شیرازی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت راولپنڈی معاہدہ پر عملدآمد کے لئے فوری اقدامات کرے ورنہ پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن