اسلام آباد ماڈل سکول جی ٹین فورمیںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ

Sep 28, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پولیس آگاہی ونگ کی جانب سے سکول اساتذہ اور طلباء  کیلئے اسلام آباد ماڈل سکول G-10/4 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد، اسلام آبادپولیس کی جانب سے اسلام آباد ماڈل سکول G-10/4 میں سکول اساتذہ اور طلباء کیلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقادکیا گیا،جس میں سکول اساتذہ اورطلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی، طلباء کوروڈ سیفٹی،اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی،اسلام آباد پولیس آگاہی ونگ نے طلباء کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال ،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات ،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے کہاکہ اسلام آبادپولیس کی آگاہی ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میںطلباء کے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے

مزیدخبریں