رواں سال ویب ٹریکرز کے 38 بلین سے زائد واقعات ہوئے،رپورٹ

اسلام آباد(خبرنگار)رواں سال ویب ٹریکرز کے 38 بلین سے زائد واقعات ہوئے ہیں کیسپرسکی کی جانب سیکیے گئے 25 سب سے زیادہ مروجہ ویب ٹریکنگ سروسز، بشمول گوگل سروسز، نیو ریلیک، مائیکروسافٹ، کے تازہ ترین تجزیے  کے نتیجے میں 2024 میں ویب ٹریکرز کے 38 بلین سے زیادہ واقعات کا انکشاف کیا جوصارفین کے انٹرنیٹ استعمال  کے حوالے سے  ا ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں، جس میں ہر روز اوسطاً دس لاکھ  اقسام کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہیویب ٹریکنگ میں صارفین کے آن لائن رویے پر ڈیٹا اکٹھا کرنا، ذخیرہ کرنا اور تجزیہ کرنا شامل ہے۔ اس ڈیٹا میں ڈیموگرافکس، ویب سائٹ وزٹ، مختلف ویب  صفحات پر گزارا گیا وقت، اور کلکس، اسکرولز، اور ماؤس کی نقل و حرکت جیسے  اعمال شامل ہوسکتے ہیں، جنہیں ہیٹ میپس اور دیگر  جانکاری  کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن