اسلام آباد( خبر نگار) پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے سیکرٹری جنرل مرزا عبدالغفار خان مختصر دورے پر آج ہفتے کو لندن پہنچیں گے۔ روانگی سے قبل کشمیری وفد سے گفتگو میں انہوںنے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر انتہائی نازک دور سے گزر رہی ہے اس وقت مودی رجیم اپنی پوری طاقت سے جہاں تحریک آزادی کو ختم کرنے کے درپے ہے وہی وہ اقوام عالم کو گمراہ کرنے کیلئے دس لاکھ بھارتی فورسز کے سینگینوں کے سایے میں 18 ستمبر سے فراڈ الیکشن کروانے جارہی ھے۔ کشمیری عوام کی حقیقی ترجمان کی ساری مسلمہ قیادت بھارتی جیلوں میں پابند سلاسل ھے۔