اسلام آباد(خبرنگار)اسلام آباد ماڈل سکول ای سیون میں گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح کر دیا گیا،سیکرٹری وفاقی نظامت تعلیمات محی الدین وانی کہتے ہیں گرین پروگرام ہماری آنے والی نسلوں کو ماحول دوست زراعت اور بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کے طریقہ کار بتاتا ہے،اسلام آبادکے ماڈل سکول ای سیون میں نالج پلیٹ فارم کے تعاون سے بنائے گئے گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا،افتتاحی تقریب میں سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی اور نالج پلیٹ فارم کے سی ای او محبوب محمود سمیت پرتگال کے پاکستان میں سفیر اور ای سیون کمیونٹی کے لوگوں نے شرکت کی، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی اور دیگر مہمانوں کو سکول میں زراعت کے حوالے سے کئے بنائے جانیوالے ماڈلز کا معائنہ کرایا گیا، گرین لرننگ مائیکرو فارم نے پاکستان میں پہلی بار گرین لرننگ فارم متعارف کروایا ہے جس میں بچوں کو جدید طریقہ کاشت کاری بارے آگاہی فراہم کی جائے گی، نالج پلیٹ فارم جدید سہولیات سے آراستہ آن لائن تعلیمی پلیٹ فارم ہے جوکہ پاکستان میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلبہ اور ہزار سے زائد سکولوں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ منصوبہ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی نے کہا منصوبہ پاکستان کے ماحولیاتی تحفظ کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے، ہم اپنے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات دیکھ رہے ہیں اس لیے ہمیں عملی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
اسلام آباد ماڈل سکول ای سیون میں گرین لرننگ مائیکرو فارم کا افتتاح
Sep 28, 2024