حکومت کو اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،پرویز احمد وڑائچ 

Sep 28, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)ممبر انویسٹمنٹ بورڈ ازاد کشمیر  پرویز احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے باعث ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر تباہ ہو گیا ہے اور صنعت بحران کا شکار ہے، اطلاعات ہیں کہ  ایک  سو کارخانے اب تک بند ہو چکے ہیں،گزشتہ روز اسلام اباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  پرویز احمد وائچ نے کہا حکومت کو اپنے پالیسیوں پر نظر ثانی  کرنی چاہیے اگر یہ صورتحال جاری رہی تو ملکی صنعتیں مکمل طور پر بند ہو جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ائی ایم ایف کا پیکج منظور ہو گیا ہے اور اس پر عمل درامد کی وجہ سے پہلے ہی مہنگائی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے ، حکومت  پیکج کی منظوری پر  خوشیاں منا رہی ہے، تاہم ملک کے قرضے بڑھ جانے کا کسی کو احساس نہیں ہے ،  اس کی وجہ سے ملک کے اندر غریب  سے غریب  تر ہو جائے گا ، انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو اس ملک کی 70 فیصد غریب ابادی پر رحم کرنا چاہیے اور کم از کم اپنی پالیسیوں کو ہی درست کر لینا چاہیے تاکہ عوام کے اوپر غیر ضروری بوجھ نہ جائے انہوں نے کہا کہ خطہ پ میں پہلے ہی صنعت  کاری نہیں ہے اورفارما سوٹیکل سمیت دیگر انڈسٹریز اب پنپ نہیں رہی ہیں انہوں نے کہا کہ شہر کے اسلام آباد  کے  مضافات میں ایک نئی صنعتی بستی قائم کرنا ارشد ضروری ہے۔

مزیدخبریں