پیر سرکار جی نے چوہڑ چوک میں جشن چراغاں کا افتتاح کر دیا

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) سجادہ نشین آستانہ عالیہ محمدیہ قادریہ قلندریہ گلشن آباد شریف، پیر سرکار جی نے چوہڑ چوک میں جشن چراغاں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ میلاد شریف کی محافل سجانے سے اللہ کی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔کائنات کی ساری بہاریں حضورؐ کے صدقے ہیں میلاد شریف کی خوشیاں منانا عین عبادت ہے، عرش سے فرش تک میلاد شریف کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔ پیر سرکار جی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کیلئے ولادت مصطفی کا مبارک دن عظیم ترین خوشی اور پر کیف مسرت کادن ہوتا ہے اس دن عاشقانِ مصطفیکو اظہار ایمان کا بھر پور موقع ملتا ہے دنیا کے ہر کو نے سے نبی پاک کے ذکر کی صدائیں بلند ہو تی ہیںپیرعامرشہزاد،قاری شاہد منصورچشتی علامہ نیاز احمد صدیقی حافظ محمد افسر ملک حینف عامرصدیقی اورممتاز مشائخ عظام، علماء  کرام کی کثیر تعداد،سیاسی و سماجی شخصیات اور ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔پیرسرکارجی نے اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن