سادات برادری کا کلرسیداں میںمنفرد مسجد و درسگاہ قائم کر نیکا فیصلہ

 کلرسیداں(نامہ نگار)مقامی سادات برادری نے کلرسیداں شہر میں ایسی منفرد مسجد و درسگاہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں تمام مسالک کے افراد کو خوش امدید کہا جائے گا مسجد کا سنگ بنیاد پیر سید حامد علی شاہ نے رکھا جبکہ سید زبیر علی شاہ نے اس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ تین منزلہ مسجد تعمیر کرنے کا پلان ہے جہاں تمام مکاتیب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو خوش امدید کہا جائے گا دینی درسگاہ میں قرآن مجید حافظ و ناظرہ پڑھایا جائے گا ایک منفرد لائیبریری بھی قائم کی جائے گی جس میں تمام مسالک کی کتب رکھی جائیں گی اسی عمارت میں فری ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی جہاں ڈاکٹرز روزانہ دو گھنٹے مفت معائینہ کے بعد ادویات بھی مفت مہیا کریں گے ضرورت مندوں کو نئے کپڑوں جوتوں کے علاوہ جہیز میں بھی پوری مدد کی جائے گی مسجدو مدرسہ کو کیمونٹی سنٹر میں بدلیں گے جہاں فلاح انسانیت کے متعدد پراجیکٹ قائم کیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن