تلہ گنگ (نامہ نگار )تھانہ ٹمن پولیس کے سب انسپکٹر عامر شہزاد نے ہمراہ ٹیم سرچ آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری میاں محمد ولد فضل محمد جو کہ عرصہ دراز سے پولیس کو قتل،اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب تھااور اپنی شناخت چھپا کر روپوش تھا جس کو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔