پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے دن را ت کوشاں ہیں،شیخ آ فتاب

Sep 28, 2024

حضرو (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما وممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی ملک وقوم کے مسائل اور بحرانوں کو ختم کر کے دم لیںگے تحریک انصاف کی قیادت ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے وزیر اعظم پاکستان میاں شہبا ز شریف نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا موقف بہترین انداز میں پیش کیا وفاقی اور پنجاب گورنمنٹ کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا شیخ آفتا ب احمد نے کہا کہ راولپنڈی کا جلسہ تحریک انصاف نے کینسل کر کے ثابت کیا ہے کہ عوام اب ان کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئیں گے لاہور میںناکام جلسے کے بعدتحریک انصاف کی قیادت کے ہوش ٹھکانے نہیں آرہے عوام اب سمجھ چکے ہیں جھوٹے دعوے کرنے والے کون او رمسائل حل کرنے والے کون ہیں۔

مزیدخبریں