چکوال پولیس اور ملزمان میں مقابلہ، کانسٹیبل شہید ،2اشتہاری مارے گئے،3گرفتار

چکوال(شفیق ملک سے)راہنہ سادات تھانہ کلرکہار کے علاقے میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دو اشتہاری مجرمان مارے گئے اور تین گرفتار کرلئے گئے۔چکوال پولیس اور تھانہ کلر کہار کے دوہرے قتل میں ملوث مجرمان اشتہاریوں اور پولیس پارٹی کے درمیان پولیس مقابلہ، ایلیٹ فورس کا کانسٹیبل طاہر رضا شاہ شہید جبکہ ملزمان اشتہاریوں کی اپنی فائرنگ سے ان کے دو ساتھی بلال حسن اور جہانگیر ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ کلرکہار کے دوہرے قتل کے کیس میں ملوث مجرمان اشتہاری اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ رتہ کے جنگل میں موجود ہیں۔ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے ایس پی انوسٹی گیشن چکوال، ڈی ایس پی صدر سرکل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی چوآسیدن شاہ سرکل، ایس ایچ او سٹی چکوال اور ایس ایچ او صدر چکوال کو ہمراہ بھاری فورس کو موقع پر بھجوایا جو بقایا مفرور ملزمان کے گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں جنہوں نے 3 مفرور ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔شہید کا نسٹیبل طاہر رضا شاہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔آئی جی پنجاب ،آر پی او،کمشنر ،ڈی پی او کی طرف سے شہید کے جنازہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں ۔اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میںکمشنر راولپنڈی ڈویژن انجنیئر عامر خٹک، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا ودیگر نے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...