ہیلتھ کونسل فتح جنگ کا اجلاس،ادویات بجٹ کی منظوری

Sep 28, 2024

فتح جنگ (نامہ نگار) ہیلتھ کونسل فتح جنگ کا اجلاس،ادویات بجٹ کی منظوری،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں مریضوں کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ تفصیلات کے مطابق ہیلتھ کونسل فتح جنگ کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر محترمہ حمیرہ شاہ اور مسلم لیگ ن کے صدر پی پی 2سردار قدیر خان صدکال کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر منصورالحق،ایس ڈی او بلڈنگ فتح جنگ ڈسٹرکٹ آفیسر پی ایس اٹک،سردارفیصل خان جعفر نے شرکت کی اجلاس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیسن اور لیب اشیاء  کے بجٹ کی منظوری دی گئی ایم ایس ڈاکٹر منصور نے ہیلتھ کونسل کو ٹی ایچ کیو میں طبی سہولیات اور ادویات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تحصیل ہیلتھ کونسل کے سردار قدیر خان صدکال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشش کر رہی ہے.

مزیدخبریں