فتح جنگ(نامہ نگار)پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس ،پاکستان کولیشن ایجوکیشن اور سماجی بہبود کونسل فتح جنگ کے اشتراک سے تعلیمی مسائل اجاگر کرنے کے لیے رفاہ انٹرنیشنل کالج فتح جنگ میں سیمنار منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی پی پی ٹو سردار محمد علی خان اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈیم سدرہ بتول تھیں ۔ سماجی بہبود کونسل کے صدر ملک کامران خاکی نے پروگرام شروع کرایا۔ تنظیم علمائے اہلِ سنت کے ضلعء صدر مولانا مقصود اعوان نے تلاوت قرآن پاک سیآغاز کیا۔ لاریب کیانی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پاکستان کولیشن ایجوکیشن نے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور پاکستان یوتھ چینج ایڈوکیٹس کی ڈائریکٹر اریبہ شاہد نے سیمینارکے حوالے سے آگاہ کیا اور مکالمہ سیشن کا آغاز ہوا جس میں شرکاء اور عوامی نمائندوں کے مابین سوالات اور جوابات کا سلسلہ شروع ہوا۔ رفاہ کالج کے ڈائریکٹر افتخار احمد ، پائکہ کے حسن قریشی ،ہما جہانگیر ، سِدرا بی بی ،طالب عمران اور سماجی بہبودکونسل کے جنرل سیکرٹری سید وجاہت ہمدانی ، ثاقب خان ، ملک ارشد، ڈاکٹرملک مظہر،عابد حبیب ، عادل خانزادہ، علی عمران نے شرکاء کی معاونت کی ۔سیمنار میں آل پاکستان سکولز ایسوسی ایشن کیسر پرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد اعجاز صدر شاہد اقبال سیکرٹری حماد خان ممبران محمد علی، محمد ریاض گکھٹر ،بلال خان ،حافظ مدثر انجمن بہبود مریضاں کے صدر ملک محمد رفاقت اعوان ایجوکیشن ٹرینر سرداد عمران امانت اور محمد رفیق ملک ،پروفیسر زوہیب عارفی، ڈاکٹر مبشر جاوید،عبدالباسط ، قاضی عبدالحنان ، احسن شا ،محمدزبیر ، مزمل ، مظہر اقبال، الفت عباس،غلام قمر،چوہدری علی ، طلعت محمود سلطان محمود سپیشل ا یجوکیشن اور سیمنار میں پبلک اور عوامی نمائندگان کے درمیان براراست مکالمہ میں تعلیمی مسائل کو اْجاگر کیا گیا.
جد ید علو م سے استفادہ کیے بغیر تر قی کا حصو ل ممکن نہیں، محمد علی خان
Sep 28, 2024