نوابزادہ نصرللہ مرحوم سچے جمہوریت پسند راہنما اور وضع دار شخصیت تھے،نیئر بخاری

Sep 28, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بابائے جمہوریت نوابزادہ  نصراللہ خان کی  برسی پر سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے پیغام میں کہا کہ نوابزادہ نصرللہ مرحوم سچے جمہوریت پسند راہنما اور وضع دار شخصیت تھے ،محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے ہمراہ تحریک بحالی جمہوریت میں بے مثال جدوجہد کی ،نوابزادہ نصرللہ نے پوری زندگی آمریت  کے خلاف جنگ لڑتے گزاریبابائے جمہوریت کا خاندان چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں آمرانہ زہنیت کے خلاف جدوجہد کا حصہ ہے ،نوابزادہ نصرللہ نے ہر آمرانہ دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھاء ،زندگی کے آخری لمحات تک جمہوری علم سر بلند رکھا ،سیاست میں نوابزادہ نصرللہ کا خلا  پورا نہیں ہو سکتا  ،جمہوریت کے فروغ اور جمہوری نظام کیلئے نوابزادہ نصر اللہ خان کی جدوجہد یادگار ہے۔

مزیدخبریں