شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں جن کے ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے ویژن کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ترتیب دی گئی مربوط حکمت عملی کے سود مند اثرات مرتب ہورہے ہیں اور عوام کی معاشی حالت بہتر اور معیار زندگی تیزی سے بلند ہورہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا مریم نواز پنجاب کو مثالی صوبہ بنانے کا مصمم عزم کئے ہوئے ہیں۔ گڈ گورننس یقینی بنانے سمیت عوامی محرومیوں کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی کی طرح ان شاء اللہ اب بھی پاکستان کی ترقی و عوامی خوشحالی کا سہرہ نواز لیگ کی قیادت کے سر پر ہی سجے گا۔
حکومت ملکی ترقی ، عوامی خوشحا لی کیلئے دن رات کوشاں ہے عارف سند ھیلہ
Sep 28, 2024