اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈزون میں اعلیٰ عدلیہ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کے چاک و چوبند دستے ہائی سکیورٹی زون میں واقع عدالتوں میں اہم مقدمات کی سماعت کے موقع پر موثر سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں،سینئر پولیس افسران نے ڈیوٹی پر مامور افسران و جوانوں کو ہدایات دی کہ ہائی سکیورٹی زون میں اہم سرکاری دفاتر،اعلیٰ عدالتیں اور سفارت خانے واقع ہیںجن کی حفاظت کویقینی بنانا ہے،تمام افسران و جوان امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں،دوران ڈیوٹی کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی نہ برتی جائے،اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی کوعوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔
ریڈزون میں اعلیٰ عدلیہ کے اطراف سیکیورٹی بڑھا دی گئی
Sep 28, 2024