اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے نیوٹریشن انٹرنیشنل کے تعاون اور جی ائی زیڈ کی مالی معاونت سے آج سوشل پروٹیکشن سپورٹ پروگرام فار ایڈولسنٹ گرلز نیوٹریشن کا آغاز کردیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک بھر میں 100,000 نوعمر لڑکیوں کی صحت و تندرستی کے پیش نظر ایک جامع حکمت عملی کے ذریعے انکی غذائی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ تقریب کے دوران، نوید اکبر، ڈائریکٹر جنرل بی آئی ایس پی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بی آئی ایس پی کے موجودہ تعلیمی وظائف پروگرام کو مزید تقویت بخشے گا جس کے تحت نوعمر لڑکیوں کو معاشرے میں بطور چینج ایجنٹ بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ پروگرام نوعمر لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کے لیے ہفتہ وار آئرن اور فولک ایسڈ سپلیمنٹس، غذائیت کی تعلیم اور خالص گندم کے آٹے تک رسائی فراہم کرے گا۔ ابتدائی مرحلے میں اسے سات اضلاع شہید بینظیر آباد، فیصل آباد، سوات، کوئٹہ، کوٹلی، اسکردو اور اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں میں شروع کیا جائے گا جہاں نو عمر لڑکیوں کی غذائی کیفیت کو بہتر بنانے اور خون کی کمی پر قابو پانے کے حوالیسے اقدامات کئے جائیں گے۔
بی آئی ایس پی کاسوشل پروٹیکشن سپورٹ پروگرام فار ایڈولسنٹ گرلز نیوٹریشن کا آغاز
Sep 28, 2024